شمالی وزیرستان آپریشن کے باعث امریکا نے پاک افغان سرحد پر نگرانی بڑھادی

منگل 17 جون 2014 12:20

شمالی وزیرستان آپریشن کے باعث امریکا نے پاک افغان سرحد پر نگرانی بڑھادی

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جون 2014ء) افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے آغاز کے بعد پاک افغان سرحد پر نگرانی بڑھا دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو کے دوران جنرل جوزف ڈنفورڈ کا کہنا تھا کہ امریکا آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے پاکستان سے تعاون نہیں کررہا لیکن آپریشن کے باعث افغان فورسز سے انٹیلی جنس تعاون بڑھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے امریکی اورافغان فورسز پوری طرح سے تیار ہیں اور اِس سلسلے میں پاک افغان سرحد پر نگرانی میں اضافہ کردیا ہے تاکہ کوئی دہشت گرد سرحد پار نہ کرسکے۔

واضح رہے کہ اتوار کو پاک فوج کی جانب سے حکومت کی ہدایت پر شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف ”ضرب عضب“ کے نام سے آپریشن کا آغاز کیا گیا جس میں اب تک 180 سے زائد دہشت گرد مارے جاچکے ہیں تاہم خدشہ ہے کہ دہشت گرد حملوں کے خوف سے افغانستان جانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :