شمالی وزیرستان:جیٹ طیاروں کی میرعلی ، دتہ خیل میں بمباری،27 دہشتگرد ہلاک

منگل 17 جون 2014 11:30

شمالی وزیرستان:جیٹ طیاروں کی میرعلی ، دتہ خیل میں بمباری،27 دہشتگرد ..

میرعلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جون 2014ء) شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے ، پاک فوج نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن ''ضرب عضب'' جاری ہے ، پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے میرعلی کی علاقے خوشحالی اور کھجوری میں شدت پسندوں کے آٹھ ٹھکانوں کا نشانہ بنایا ۔

گذشتہ روز تحصیل شوال میں دہشت گردوں کے چھ ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس میں ستائیس دہشت گرد مارے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے میرعلی ، میران شاہ اور دتہ خیل سمیت دہشتگردوں کے اہم ٹھکانوں کا محاصرہ کر رکھا ہے ۔ دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے شمالی وزیرستان کے اردگرد فوج تعینات ہے جبکہ علاقے کی مسلسل فضائی نگرانی کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

آبادی والے علاقوں میں ابھی آپریشن شروع نہیں کیا گیا ۔ پاک فوج نے ہتھیار ڈالنے والوں کیلئے سرنڈر پوائنٹس قائم کر دئیے ہیں۔

میرعلی(دنیا نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے ، پاک فوج نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔



شمالی وزیرستان میں آپریشن ''ضرب عضب'' جاری ہے ، پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے میرعلی کی علاقے خوشحالی اور کھجوری میں شدت پسندوں کے آٹھ ٹھکانوں کا نشانہ بنایا ۔ گذشتہ روز تحصیل شوال میں دہشت گردوں کے چھ ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس میں ستائیس دہشت گرد مارے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے میرعلی ، میران شاہ اور دتہ خیل سمیت دہشتگردوں کے اہم ٹھکانوں کا محاصرہ کر رکھا ہے ۔

دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے شمالی وزیرستان کے اردگرد فوج تعینات ہے جبکہ علاقے کی مسلسل فضائی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ آبادی والے علاقوں میں ابھی آپریشن شروع نہیں کیا گیا ۔ پاک فوج نے ہتھیار ڈالنے والوں کیلئے سرنڈر پوائنٹس قائم کر دئیے ہیں۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/225735#sthash.XMdGmr8Q.dpuf

متعلقہ عنوان :