پاکستان پر مجموعی قرضوں کا بوجھ 18 ہزار 795 ارب روپے ہوگیا،موجودہ حکومت نے 4ہزار795ارب روپے قرضہ لیا ، ہر شہری 93ہزار 975 روپے کا مقروض ہوگیا

پیر 16 جون 2014 23:58

پاکستان پر مجموعی قرضوں کا بوجھ 18 ہزار 795 ارب روپے ہوگیا،موجودہ حکومت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جون۔2014ء) رواں مالی سال کے دوران مجموعی ملکی قرضوں کا حجم 14000 ارب روپے سے بڑھ کر 18795ارب روپے ہو گیا۔یکم جولائی 2013 سے ابتک موجودہ حکومت نے 4795 ارب روپے کے قرضے حاصل کیے، جس میں دو تہائی سے زائد غیر ملکی قرضے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران وفاقی حکومت نے غیر ملکی و ملکی مالیاتی اداروں سے 4795ارب روپے کے قرضے لیے جو کہ ملکی تاریخ میں ایک سال کے دوران لیے جانے والے سب سے زیادہ قرضے ہیں جبکہ اس کے نتیجے میں پاکستان کے مجموعی قرضوں کا حجم 14000ارب روپے سے بڑھ کر 18795ارب روپے ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کے دوران حاصل کیے جانے والے قرضوں میں دو تہائی سے زائد غیر ملکی قرضے شامل ہیں جو ا?ئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، اسلامی ترقیاتی بینک سمیت مختلف عالمی مالیاتی اداروں اور یورو بانڈ کے ذریعے حاصل کیے گئے جبکہ اندرون قرضوں میں کمرشل بینکوں سے حاصل کیے گئے براہ راست قرضے کے علاوہ ٹی بلز، پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز اور اجارہ سکوک، بانڈز کے ذریعے حاصل کیے گئے قرضے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :