حکومت کی جانب سے شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے بعد خصوصی ترقیاتی پیکج کے اعلان کا بھی امکان ،گرینڈ آپریشن کے لیے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی ، وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو 20ارب تک کی اسپیشل گرانٹ تیار رکھنے کی ہدا یت
پیر 16 جون 2014 23:49
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جون۔2014ء) حکومت کی جانب سے شمالی وزیرستان کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے بعد جلد ہی خصوصی ترقیاتی پیکیج کے اعلان کا بھی امکان ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں شروع کئے گئے آپریشن کا پلان انتہائی مربوط اور جدید ہے، پہلے مرحلے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ایئراسٹرائیک کے ذریعے تباہ کیا جارہاہے اور پھر زمینی دستے کارروائی کرکے علاقے کا کنٹرول سنبھالیں گے ،اس آپریشن کا وژن دہشت گردوں سے پاک شمالی وزیرستان ہے،حکومتی حلقوں کا کہناہے کہ علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے بعد خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
وفاق نے فیصلہ کیا ہے کہ اگراس گرینڈ آپریشن کے لیے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کرنا پڑی تو بھی کی جائے گی اور وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ 20ارب تک کی اسپیشل گرانٹ تیار رکھیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وفاقی وزیرسرحدی امورعبدالقادر بلوچ کواہم ذمے داری تقویض کردی ہے،وہ متاثرین کو سہولتیں فراہم کرنے کی نگرانی اورخیبرپختونخواحکومت کے ساتھ ملکر فوری ریلیف پلان مرتب کرینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
شاہ محمود قریشی کے بھانجے آزاد رکن قومی اسمبلی کا سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے سے انکار
-
گجرات، ہسپتال کی سرجیکل وارڈ کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق متعدد افراد زخمی
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.