سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک کے تمام بڑے شہروں میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
پیر 16 جون 2014 18:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جون 2014ء) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک کے تمام بڑے شہروں میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے بعد دہشت گردوں کی جانب سے ممکنہ رد عمل اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چاروں صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں فوج تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
فوج کو مختلف شہروں کے حساس مقامات پر تعینات کیا جائے گا جبکہ فوج ریزرو فورس کے طور پر کام کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ حساس مقامات کی سکیورٹی کے لئے بھی تین حصار بنائے جائیں گے جن میں پہلا حصار پولیس دوسرا رینجرز اور ایف سی جبکہ تیسرا حصار پاک فوج کے جوانوں پر مشتمل ہوگا۔(جاری ہے)
ذرائع نے مزید بتایا کہ فوج کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے وقت سول آرمڈ فورسز کی مدد کے لئے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر کام کرے گی جبکہ انٹیلی جنس رپورٹ پر سول لاءانفورسمنٹ کے ساتھ مل کر کارروائی بھی کرے سکے گی۔
دوسری جانب ملک کے بڑے شہروں میں فوج کی تعیناتی کے فیصلے کے ساتھ کراچی میں ملیر کینٹ سے فوجی دستوں کی روانگی کا عمل شروع کردیا گیا ہے جنہیں شہر کے حساس مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی دستوں کی تعیناتی کا عمل رات تک جاری رہے گا جبکہ دیگر شہروں میں بھی فی الفور فوج تعینات کی جائے گی۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کردیا گیا ہے جس کے بعد دہشت گردوں کی جانب سے ممکنہ حملوں کے پیش نظر ملک بھر میں سکیورٹی کے انتظامات کو سخت کردیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.