Live Updates

آپریشن ضرب عضب،تحریک انصاف کافوج کی مکمل حمایت کااعلان

پیر 16 جون 2014 16:14

آپریشن ضرب عضب،تحریک انصاف کافوج کی مکمل حمایت کااعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جون 2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے شمالی وزیرستان میں ملک دشمنوں اور دہشت گردوں کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں آج پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کی۔ اجلاس میں شمالی وزیرستان آپریشن اور اس کے ممکنہ رد عمل اور اثرات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریک انصاف کے سربراہ اور قیادت نے یک زبان ہو کر متفقہ طور پر آپریشن ضرب عضب پر فوج کی حمایت اور مکمل سپورٹ کا اعلان کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات