اسلام آباد میں غیر ملکی اور اقوام متحدہ ملازمین کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری ،غیر ملکیوں کو آئندہ 3 روز تک اپنی نقل و حرکت محدود کر نے کی ہدایت

اتوار 15 جون 2014 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2014ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر ملکی اور اقوام متحدہ کے ملازمین کے لئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ۔غیر ملکی آئندہ 3 روز تک اپنی نقل و حرکت محدود کر دیں ۔کوہسار مارکیٹ ،جناح سپر اور سپر مارکیٹ میں غیر ملکیوں پر حملے ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ اور انٹیلی جنس ایجنسیز کی ہدایت کی روشنی میں اقوام متحدہ کے سیکورٹی ڈائریکٹریٹ ان کے سٹاف اور اسلام آباد میں رہائش پذیر سفارت کار اور غیر ملکی ملازمین کو ہدایت جاری کی ہیں کہ آئندہ تین روز تک وہ محتاط رہیں کیونکہ اطلاعات کے مطابق ان کے اوپر حملے ہو سکتے ہیں ۔

غیر ملکی ملازمین ایس ایم ایس کے ذریعے واضح کیا گیا ہے کہ وہ اسلام آباد کی جناح سپر ،سپر مارکیٹ اور کوہسار مارکیٹ میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنی نقل و حرکت محدود کر دیں۔

متعلقہ عنوان :