حکومت نے شمالی وزیرستان میں طاقت کا استعمال کرنا تھا تو پھر مذاکرات کا ڈھونگ کیوں رچایا ،مولانا فضل الرحمن

اتوار 15 جون 2014 22:53

حکومت نے شمالی وزیرستان میں طاقت کا استعمال کرنا تھا تو پھر مذاکرات ..

قلات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2014ء) جے یو آئی (ف) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے شمالی وزیرستان میں طاقت کا استعمال کرنا تھا تو پھر مذاکرات کا ڈھونگ کیوں رچایا ۔اتوار کے روز مولانا فضل الرحمن نے قلات میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پر حیرانگی ہے کہ شمالی وزیرستان میں مذاکرات کرتی ہے تو کبھی آپریشن کر دیتی ہے ۔

(جاری ہے)

اگر آپریشن یہی مسئلہ کا حل ہے تو پھر مذاکرات کا ڈھونگ کیوں رچایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ بات چیت اور افہام وتفہیم سے حل کیا جائے اور اسٹیبلشمنٹ بھی اپنا رویہ درست کرے۔ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مغرب کو برصغیر کے بڑھتے ہوئے مسلمانوں کی آبادی پر تشویش ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کا حل طاقت نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ آئین پر عمل کرنے سے ملک انتشار سے بچ سکتا ہے۔