20 جون کو ٹرین مارچ 8 بجے شروع ہوگا، ٹرین مارچ روکا گیا تو پشاور تا لاہور پندرہ سٹیشنز پر دھرنا دیں گے،شیخ رشید احمد ،گرفتاریوں سے ڈرتے ہیں نہ ہی ان لوگوں میں سے جو تحریریں دے کرباہر جاتے ہیں‘ یہ سال فیصلہ کن ہوگا، نواز شریف چھا جائے گا یا گھر جائے گا،جمہوریت نہیں خاندانی سیاست کو خطرہ ہے، پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 15 جون 2014 20:27

20 جون کو ٹرین مارچ 8 بجے شروع ہوگا، ٹرین مارچ روکا گیا تو پشاور تا لاہور ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 20 جون کو ٹرین مارچ 8 بجے شروع ہوگا، ٹرین مارچ روکا گیا تو پشاور تا لاہور تک پندرہ سٹیشنز پر دھرنا دیں گے۔ گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے اور نہ ہی ان لوگوں میں سے جو تحریریں دے کرباہر جاتے ہیں‘ یہ سال فیصلہ کن ہوگا ۔ نواز شریف چھا جائے گا یا گھر جائے گا۔

جمہوریت نہیں خاندانی سیاست کو خطرہ ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے جمہوریت کو ٹرین مارچ سے کوئی نقصان نہیں ہے۔ ٹرین مارچ کرنے والوں کو گرفتار کرکے حکومت پنگا نہ لے جمہوریت کا خاندانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ٹرین مارچ مہنگائی ‘ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہے۔ اگلا ٹرین مارچ لاہور سے ملتان اور پھر ملتان سے کراچی ہوگا۔

(جاری ہے)

رمضان کے بعد حکومت کے خلاف برپور احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو خود اپنے آپ سے خطرہ ہے حکومت نہ مذاکرات اور نہ ہی آپریشن میں سنجیدہ ہے۔ ماکرات کا بہترین موقع ضائع کردیا موجودہ دور میں سب سے زیادہ بجلی چوری ہورہی ہے۔ پیپلزپارٹی ری ٹیلر اور موجودہ حکمران سیل ڈیلر ہیں‘ سب سے بڑے منی لانڈر وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرین مارچ کی حمایت کرنے والی جماعتوں کے شکر گزار ہیں،گجرات میں چوہدری برادران اور وزیر آباد میں حامد ناصر چٹھہ استقبال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا شاندار استقبال کریں گے۔ میرے دور میں69 چینی انجن خریدے گئے موجودہ حکومت نے بارہ انجن منگوائے جن میں سے چار خراب ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیاں گرینڈ الائنس میں شمولیت نہیں کریں گی تو منزل کا حصول مشکل ہوگا ،سیاسی جنازے کیلئے چار لوگ موجود ہیں ‘ نواز شریف کے پاس سات وزارتیں ہیں ‘ یہ سال فیصلہ کن ہوگا نواز شریف چھا جائے گا یا پھر گھر جائے گا۔