دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کُن جنگ کی ابتداء ہو چکی: خواجہ آصف

اتوار 15 جون 2014 19:47

دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کُن جنگ کی ابتداء ہو چکی: خواجہ آصف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2014ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے سکول، بازار، مساجد اور چرچ غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ شمالی وزیرستان میں چُھپے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پوری قوم کا فیصلہ ہے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن '' ضرب عزب'' کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کُن جنگ کی ابتداء ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

تمام پہلوئوں پر غور کرکے شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران پاک فوج کو دہشتگردوں کیخلاف بہت کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ وقت کی ضرورت ہے۔ حکومت نے بہت سوچ سمجھ کر آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کُن جنگ لڑیں گے۔ دشمنوں کے منطقی انجام تک آپریشن جاری رہے گا۔ پاک فوج دشمنوں کا مقابلہ بہادری سے کرے گی

متعلقہ عنوان :