دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ، مزید اس جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے ،سراج الحق ، وفاق کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیبر پختونخوا مسائل کا شکار ہے،بجٹ میں پچاس فیصد سے زائد فلاحی کاموں کے لئے رکھے ہیں،سب سے زیادہ خرچہ غریب عوام پر خرچ کرنے کا پروگرام بنایا اور بچوں کو تعلیم کے ساتھ ہنر سکھانا چاہتے ہیں،پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

اتوار 15 جون 2014 19:01

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ، مزید اس ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ سراج الحق نے دو ٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ صوبائی حکومت مزید اس جنگ کا حصہ نہیں بنے گی نہ ہی اس سلسلے میں کوئی تعاون کرے گی۔پشاور میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ سراج الحق نے کہا کہ وفاقی حکومت کی غیر منصفانہ پالیسیوں کی وجہ سے خیبر پختونخوا شدید متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بے امنی کی وجہ سے عوام پریشان ہے انہوں نے کہاکہ لاحاصل جنگ کو جاری رکھ سکتے ہیں نہ ہی اس سلسلے میں مزید تعاون کریں گے وفاق کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیبر پختونخوا مسائل کا شکار ہے وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں پچاس فیصد سے زائد فلاحی کاموں کے لئے رکھے گئے ہیں اور سب سے زیادہ خرچہ غریب عوام پر خرچ کرنے کا پروگرام بنایا اور بچوں کو تعلیم کے ساتھ ہنر سکھانا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اچھی حکمرانی اور فضول خرچیوں کا خاتمہ ہماری ترجیحات ہیں، اپنے دفتر کا اے سی بند کردیا ہے۔اپنے گھر سے کفایت شعاری کا آغاز کیا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ نادار افراد کے لئے سستے آٹے اور گھی کا پروگرام شروع کیا ہے،آٹے پر10 اورگھی پر 40 روپے فی کلو رعایت دی جائے گی.چالیس لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔پشاور کے لئے 29 ارب روپے کی لاگت سے 69 منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے اندر بھرتیوں میں سفارش اور رشوت کلچر کا خاتمہ کردیاہے قوم دعا کرے کہ ہمارا ملک پولیو سے پاک ہو جائے پشاور کو دوبارہ صاف اور پھولوں کا شہر بنایا جائے گا، ۔وزیر اعظم اور اسحاق ڈار نے وعدہ کیا ہے کہ صوبے کے واجبات کا مسئلہ حل کرنے کے لئے بات چیت کی جائے گی۔جس کے لئے وہ وفاقی حکومت کے شکر گذارہیں۔ سراج الحق نے کہاکہ صوبائی محاصل اور اخراجات تقریبا مساوی ہیں صوبائی بجٹ کو متوازن بجٹ کہا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ اسکولوں کے 54لاکھ بچوں سے شجرکاری کرائیں گے انہوں نے کہاکہ ابتدائی ،ثانوی اور فنی تعلیم کے لئے 111ارب روپے رکھے ہیں جو بجٹ کا 27،47فیصد ہے سراج الحق نے کہاکہ نادر افراد کے لئے سستے آٹے اور گھی کا پروگرام شرو ع کیا۔

40لاکھ افراد مستفید ہوں گے جبکہ آٹے پر دس روپے اور گھی پر چالیس روپے فی کلو کمی غریبوں کو رعایت دی جائے گی۔