امریکی اداکار ہیریسن فورڈ کا ٹخنہ ٹوٹ گیا

ہفتہ 14 جون 2014 23:42

امریکی اداکار ہیریسن فورڈ کا ٹخنہ ٹوٹ گیا

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2014ء) امریکی اداکار ہیریسن فورڈ برطانیہ میں ہالی وڈ کی فلم سٹار وارز کی تازہ ترین قسط کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ٹخنہ ٹوٹنے سے زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہیریسن فورڈ نے پہلی تین سٹار وارز فلموں میں ہان سولو کا کردار ادا کیا تھا اور حال ہی میں وہ ’نیو ایپی سوڈ سیون‘ نامی قسط کی تیاری میں مصروف تھے۔ انھیں آکسفورڈ کے جان ریڈکلف اہسپتال میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لے جایا گیا۔ فلم کی پیش کار کمپنی لوکاس فلمز کا کہنا ہے کہ ہیریسن فورڈ کی صحت یابی کے عمل کے دوران فلم کی عکس بندی جاری رہے گی۔