پاکستان کی شمالی وزیرستان میں حالیہ ڈرون حملوں کی مذمت

ہفتہ 14 جون 2014 13:53

پاکستان کی شمالی وزیرستان میں حالیہ ڈرون حملوں کی مذمت

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء) پاکستان نے شمالی وزیرستان میں حالیہ ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے جو اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری میڈیارپورٹ کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر مسعود خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی جہاں اقوا م متحدہ کے انسداد دہشتگردی کے عالمی لائحہ عمل کاچوتھا جائزہ شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان حملوں سے حکومت کی پاکستان اور خطے میں امن و استحکام کیلئے کوششوں پرمنفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔سفیر مسعود خان نے غیر حل شدہ تنازعات سیاسی اور اقتصادی ناانصافی سمیت دہشتگردی کی بنیادی وجوہات ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں حالیہ دہشتگر د حملوں میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہوسکتاہے۔