Live Updates

رمضان المبارک کے دوران سحری، افطاری، تراویح میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی

ہفتہ 14 جون 2014 13:47

رمضان المبارک کے دوران سحری، افطاری، تراویح میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء) فیصل آباد میں وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے دعویٰ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں سحر و افطار سمیت تروایح میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی جبکہ کھلی کچہری کے دوران صنعتکار عابد شیر علی پر برس پڑے۔ سرکٹ ہائوس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی کھلی کچہری کیلئے پہنچے تو صنعتکار ان پر برس پڑے ۔

صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کے دوران چار گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی جو اب آٹھ گھنٹے سے بھی بڑھ گئی ہے ۔ صنعتکاروں کا کہنا تھا صنعتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے فیسکو کے دعوے جھوٹے ہیں ۔عابد شیر علی دعوی کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی جبکہ ملک میں سرمایہ کاری آنا شروع ہو گئی ہے لیکن حادثاتی مچھر پتہ نہیں کیوں ملک کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ۔ انہوں نے شیخ رشید کو چیلنج کیا کہ وہ راولپنڈی میں ن لیگ کے خلاف 50 افراد اکھٹے کر کے دیکھا دیں ۔ شیخ رشید ایک ٹکٹ کراو نہیں سکتے ، ٹرین مارچ کرنے جا رہے ہیں ۔ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے کی عوام کی طرف سے سوال کرتا ہوں کہ تعلیم اور صحت پر کتنا بجٹ مختص کیا ۔

ان کاکہنا تھا کہ پانچ بلین کے گھر میں رہنے والا کینیڈا کا شہری طاہر القادری پاکستانی شہری نہیں ہے ۔ آئین اور ریاست کو نہ ماننے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک جمہوری جماعت ہے اور امید ہے غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج ہمارا ادارہ ہے اور طالبان کے خلاف آپریشن کا فیصلہ حکومتی اور عسکری قیادت دونوں کا فیصلہ ہے۔

فیصل آباد(دنیا نیوز)فیصل آباد میں وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے دعویٰ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں سحر و افطار سمیت تروایح میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی جبکہ کھلی کچہری کے دوران صنعتکار عابد شیر علی پر برس پڑے۔

سرکٹ ہائوس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی کھلی کچہری کیلئے پہنچے تو صنعتکار ان پر برس پڑے ۔

صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کے دوران چار گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی جو اب آٹھ گھنٹے سے بھی بڑھ گئی ہے ۔ صنعتکاروں کا کہنا تھا صنعتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے فیسکو کے دعوے جھوٹے ہیں ۔عابد شیر علی دعوی کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی جبکہ ملک میں سرمایہ کاری آنا شروع ہو گئی ہے لیکن حادثاتی مچھر پتہ نہیں کیوں ملک کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں ۔

شیخ رشید کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ۔ انہوں نے شیخ رشید کو چیلنج کیا کہ وہ راولپنڈی میں ن لیگ کے خلاف 50 افراد اکھٹے کر کے دیکھا دیں ۔ شیخ رشید ایک ٹکٹ کراو نہیں سکتے ، ٹرین مارچ کرنے جا رہے ہیں ۔ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے کی عوام کی طرف سے سوال کرتا ہوں کہ تعلیم اور صحت پر کتنا بجٹ مختص کیا ۔

ان کاکہنا تھا کہ پانچ بلین کے گھر میں رہنے والا کینیڈا کا شہری طاہر القادری پاکستانی شہری نہیں ہے ۔ آئین اور ریاست کو نہ ماننے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک جمہوری جماعت ہے اور امید ہے غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج ہمارا ادارہ ہے اور طالبان کے خلاف آپریشن کا فیصلہ حکومتی اور عسکری قیادت دونوں کا فیصلہ ہے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/225440#sthash.EovzGik1.dpuf
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :