پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

ہفتہ 14 جون 2014 12:03

پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء) وفاقی حکومت نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل آفس نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف سنگین غداری کیس کے واحد ملزم ہیں، اس کے علاوہ ان کے خلاف کئی فوجداری مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔

کیسز کا فیصلہ نہ ہونے تک پرویز مشرف کو باہر نہیں جانے دیا جا سکتا، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ وہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا حکم جاری کرے ۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سندھ ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے وفاق کو فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کے لئے 15 روز کی مہلت دی تھی۔

متعلقہ عنوان :