پنجاب پر واجب الاادا اندرونی اور بیرونی قرضوں کی مالیت میں ایک سال کے دوران 6 ارب 71 کروڑ 90 لاکھ روپے کی کمی ، اندرونی قرضوں کی مالیت میں کمی اور بیرونی قرضوں کی مالیت میں اضافہ ہو گیا

جمعہ 13 جون 2014 00:05

پنجاب پر واجب الاادا اندرونی اور بیرونی قرضوں کی مالیت میں ایک سال ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون۔2014ء) صوبہ پنجاب پر واجب الاادا اندرونی اور بیرونی قرضوں کی مالیت میں ایک سال کے دوران 6 ارب 71 کروڑ 90 لاکھ روپے کی کمی ہو گئی جبکہ اندرونی قرضوں کی مالیت میں کمی اور بیرونی قرضوں کی مالیت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مالی سال 2014-15 کے وائٹ پیپرز میں شامل صوبے پر قرضوں کی تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے آغاز پر صوبہ پنجاب پر مجبوری اندرونی قرضوں کی مالیت 41 ارب 73 کروڑ روپے تھی۔

جس میں نقد ترقیاتی قرضوں کا حجم 20 ارب 78 کروڑ، سکارپ ٹیوب ویل کے لئے قرضوں کا حجم 9 ارب 49 کروڑ روپے اور سٹیٹ بنک سے لئے گئے قرض کا حجم 11 ارب 47 کروڑ روپے تھا۔ جو رواں مالی سال کے اختتام پر 26 ارب 11 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں نقد ترقیاتی قرضوں کی مالیت 17 ارب 41 کروڑ روپے جبکہ سکارپ ٹیوب ویل کے لئے قرضوں کی مالیت 8ارب 70 کروڑ روپے ہو گئی ہے، تاہم صوبے پر واجب الادا بیرونی قرضوں کے ضمن میں 4کھرب 3ارب 90 کروڑ روپے مالیت کا قرضہ رواں مالی سال کے اختتام پر بڑھ کر 4کھرب 25 ارب 64کروڑ روپے ہو گیا ہے جس میں ڈالرز کی صورت میں لئے گئے قرض کا مالیت 3 کھرب 32کروڑ جاپانی ین کی شکل میں قرض کی مالیت 81 ارب 46 کروڑ روپے، روپے کی صورت میں قرض کی مالیت 8ارب 20کروڑ روپے، یورو میں قرض کی مالیت 3ارب 27 کروڑ جبکہ اسلامی دینار میں قرض کی مالیت 28کروڑ 78لاکھ روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :