پرویز مشرف کا نام فوری ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں منظور
جمعہ 13 جون 2014 14:28
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جون 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کا نام فوری طور پر ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سندھ ہائی کورٹ نے سماعت کے لئے منظور کرلی۔ سابق صدر نے اپنے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کے توسط سے ای سی ایل کیس سے فوری نام نکلوانے کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کردی جسے عدالت نے سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے کل کی تاریخ مقرر کردی۔
جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہ نواز پر مشتمل 2 رکنی بینچ سابق صدر کی درخواست پر سماعت کرے گا۔سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر والدہ کی تیمار داری کے لئے جلد لندن جانا ہے لہذا ان کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے فیصلے پر جلد عملدرآمد کراتے ہوئے وفاق کو عدالتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے لئے دی گئی 15 دن کی مہلت کم کی جائے۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل اے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس فیصلے عمل درآمد 15 روز بعد ہوگا تاہم اس دوران اگر وفاق کو عدالتی فیصلے پر کوئی اعتراض ہو تو وہ 15 روز کے اندر اندر سپریم کورٹ میں فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرسکتی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.