پنجاب اور سندھ کے بجٹ آج صوبائی اسمبلیوں میں پیش کئےجائیں گے
جمعہ 13 جون 2014 13:29
لاہور / کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جون 2014ء) پنجاب اور سندھ کے بجٹ آج صوبائی اسمبلیوں میں پیش کئےجائیں گے، پنجاب کی صوبائی کابینہ نے بجٹ ک منظوری دیدی ہے۔ پنجاب کا 10 کھرب 20 ارب سے زائد کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی کے ایوان میں پیش کیا جائے گا، پنجاب کے وزیرخزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن ایوان میں بجٹ پیش کریں گے۔
(جاری ہے)
مالی سال 15-2014 کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 3 سو 10 ارب سے زائد رقم رکھنے کی تجویز ہے جب کہ امن وامان کے لئے 9 ارب، تعلیم کے لئے 62 ارب اور صحت کے لئے 30 ارب سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔
ادھر سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ آج شام 5 بجے صوبائی بحٹ پیش کریں گے۔ اس سے پہلے 3 بجے سندھ کابینہ کا اجلاس ہوگا، جس میں صوبائی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ سندھ کے بجٹ میں تعلیم کیلئے ایک سو 22 ارب، صحت کے لئے 46 اور امن و امان کے لئے 55 ارب روپے رکھنے کی تجویزہے۔
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.