قائم مقام چیرمین پیمرا پرویز راٹھور کو توہین کا عدالت کا نوٹس جاری
جمعہ 13 جون 2014 11:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جون 2014ء) ہائی کورٹ نے قائم مقام چیرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) پرویز راٹھور کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔
(جاری ہے)
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کی پرائیویٹ رکن فریحہ افتخار کی درخواست پر قائم مقام چیرمین پیمرا پرویز راٹھور کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا، جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر حکم دیا تھا کہ پرویز راٹھور بطور قائم مقام چیرمین مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے تاہم اس کے باوجود وہ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور مختلف احکامات بھی جاری کررہے ہیں جو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز راٹھور کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 روز میں ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہو کر جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 5 جون کو سابق سی سی پی او لاہور پرویز راٹھور کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کا قائم مقام چیرمین مقررکیا تھا، وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ پرویز راٹھور مستقل چیرمین کی تقرری تک کام کرتے رہیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.