بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت 4 افراد زخمی
جمعہ 13 جون 2014 11:44
کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جون 2014ء) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
(جاری ہے)
بھارتی فوج نے کوٹلی کے نکیال سیکٹر میں آج صبح پاکستانی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کے بعد شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے تاہم پاک فوج کی موثر اور بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔
بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی شناخت نائیک رقیب اور سپاہی تیمور کے ناموں سے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل سیکٹر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تھی تاہم پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.