اردو فلم تمنا کل ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی، فلم کی کاسٹ میں مہرین راحیل ، فریال گوہر ، سلمان شاہد ، عمیر رانا اور دیگر شامل،یہ فلم ان کے لیے شاندار تجربہ تھی،مہرین راحیل

جمعرات 12 جون 2014 23:43

اردو فلم تمنا کل ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی، فلم کی کاسٹ میں مہرین ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جون۔2014ء) اردو فلم تمنا کل ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی ۔ فلم کو سنسر بورڈ نے گزشتہ روز سنسر سرٹیفکیٹ دیدیا ہے ۔ فلم کی کاسٹ میں مہرین راحیل ، فریال گوہر ، سلمان شاہد ، عمیر رانا اور دیگر شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی سٹیون مور اور جلال خان نے لکھی ہے ” خدا کیلئے “ جیسی مشہور فلم میں شعیب منصور کے ساتھ کام کرنے والی سارہ ترین فلم کی پروڈیوسر ہیں مہرین راحیل کا کہنا ہے کہ یہ فلم ان کے لیے شاندار تجربہ تھی انہوں نے کہا کہ یہ فلم پاکستان میں فلمسازی کے معیار کو بلندی عطا کریگی ۔

متعلقہ عنوان :