شہنشاہ غزل مہدی حسن کی دوسری برسی کل منائی جائے گی،شہنشاہ غزل کا خطاب پانے والے مہدی حسن راجھستان کے ایک گاؤں لونا میں 1927ء کو پیدا ہوئے،فلم ” شکار “ میں پہلی مرتبہ گانے کا موقع ملا بعد میں انہوں نے فلم ” سسرال “ کیلئے گانے ریکارڈ کروائے جو سپر ہٹ ثابت ہوئے

جمعرات 12 جون 2014 23:43

شہنشاہ غزل مہدی حسن کی دوسری برسی کل منائی جائے گی،شہنشاہ غزل کا خطاب ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جون۔2014ء) شہنشاہ غزل مہدی حسن کی دوسری برسی کل منائی جائے گی ۔ شہنشاہ غزل کا خطاب پانے والے مہدی حسن راجھستان کے ایک گاؤں لونا میں 1927ء کو پیدا ہوئے قیام پاکستان کے بعد انہوں نے ساہیوال میں رہائش اختیار کرلی جہاں انہوں نے معاشی فکر کو دور کرنے کیلئے سائیکل مرمت کی دکان کھول لی ۔

(جاری ہے)

ساہیوال میں ان کے گاؤں کی شہرت پر اس دور کے معروف شاعر یزدانی جالندھری مرحوم انہیں لاہور لے آئے جہاں انہیں فلم ” شکار “ میں پہلی مرتبہ گانے کا موقع ملا بعد میں انہوں نے فلم ” سسرال “ کیلئے گانے ریکارڈ کروائے جو سپر ہٹ ثابت ہوئے ۔

مہدی حسن نے اپنے چالیس سالہ کیریئر میں بارہ ہزار سے زائد گیت اور غزلیں ریکارڈ کرائیں وہ بیک وقت فلم ٹی وی اور سٹیج پر مقبول تھے ۔

متعلقہ عنوان :