ایران اور پاکستان نے تجارت سمیت تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق، ایران کے ساتھ تجارتی حجم پانچ بلین ڈالر تک بڑھایا جائیگا ، پاکستان ، پاکستان کو توانائی سمیت تمام شعبوں میں معاونت فراہم کرینگے ، ایران

جمعرات 12 جون 2014 23:29

ایران اور پاکستان نے تجارت سمیت تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق، ..

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جون۔2014ء) ایران اور پاکستان نے تجارت سمیت تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں پاکستانی سفیر نور محمد جامدانی نے صوبہ سیستان اور بلوچستان کے گورنر علی اوسیط ہاشمی سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران دونوں عہدیداروں نے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستانی سفیر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی حجم پانچ بلین ڈالر تک پہنچایا جائیگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت تمام ترقیاتی پراجیکٹوں پر تیز رفتار پیش رفت کے لیے اقدامات کررہی ہے ۔ جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور کاروباری تعلقات کو فروغ ملے گا ۔ اس موقع پر ایرانی گورنر نے کہا کہ ایران پاکستان کو توانائی کی فراہمی سمیت تمام شعبوں میں بھرپور معاونت فراہم کریگا ۔

متعلقہ عنوان :