طالبان سے مذاکرات ہی امن کا واحد حل ہیں، مولانا سمیع الحق

جمعرات 12 جون 2014 17:38

طالبان سے مذاکرات ہی امن کا واحد حل ہیں، مولانا سمیع الحق

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12جون 2014ء) مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے طالبان کےساتھ مذاکرات ہی امن کا واحد حل ہیں، کراچی ائیرپورٹ حملے میں غیر ملکی قوتیں ملوث ہیں۔ فضل الرحمان کہتے ہیں اسٹبلیشمنٹ وزیرستان میں آپریشن چاہتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ امریکا کو پتا چل گیا ہے کہ مذاکرات کی بساط لپیٹ دی گئی ہے اس وجہ سے ڈرون حملے شروع ہو گئے ہیں۔

حکومت مذاکرات فوری طور پر بحال کرے۔ کراچی ایئرپورٹ اور تفتان واقعے میں بھارت بھی ملوث ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسٹبلیشمنٹ وزیرستان میں آپریشن چاہتی ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں اگر امن کے لئے اقدامات نہ کئے گئے تو وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے سیکریٹریٹس تک محدود ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

سراج الحق کا کہنا تھا کہ امن وامان کے لئے مختص بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے لیکن امن نہیں ہو رہا۔

مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے طالبان کےساتھ مذاکرات ہی امن کا واحد حل ہیں، کراچی ائیرپورٹ حملے میں غیر ملکی قوتیں ملوث ہیں۔ فضل الرحمان کہتے ہیں اسٹبلیشمنٹ وزیرستان میں آپریشن چاہتی ہے۔



لاہور: (دنیا نیوز) میڈیا سے گفتگو میں مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ امریکا کو پتا چل گیا ہے کہ مذاکرات کی بساط لپیٹ دی گئی ہے اس وجہ سے ڈرون حملے شروع ہو گئے ہیں۔ حکومت مذاکرات فوری طور پر بحال کرے۔ کراچی ایئرپورٹ اور تفتان واقعے میں بھارت بھی ملوث ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسٹبلیشمنٹ وزیرستان میں آپریشن چاہتی ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں اگر امن کے لئے اقدامات نہ کئے گئے تو وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے سیکریٹریٹس تک محدود ہو جائیں گی۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ امن وامان کے لئے مختص بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے لیکن امن نہیں ہو رہا۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/225203#sthash.O6gmDS6I.dpuf