جیو کے مالک میر شکیل اور ان کے بیٹے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 12 جون 2014 17:20

جیو کے مالک میر شکیل اور ان کے بیٹے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12جون 2014ء) سیشن کورٹ نے جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل ارحمان اور ان کی بیٹے میر ابراہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیشن کورٹ میں توہین آمیز پروگرام کی نشریات کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی تو جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان اور دیگر ملزمان پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے میر شکیل ، ان کے بیٹے میر ابراہیم اور دیگر ملزمان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے پولیس کو آئندہ سماعت میں انہیں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جیو کے مارننگ شوجس کی میزبانی شائستہ واحدی کرتی ہیں انہوں نے اپنے پروگرام میں وینا ملک اوران کے شوہر اسد خٹک کو بلاکر ان کی شادی سے متعلق پروگرام کیا تھا جس کے دوران معاذاللہ اہل بیت کی نہ صرف توہین کی گئی بلکہ اس دوران شرکا کی غیر اخلاقی حرکات کی وجہ سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر چینل کے مالکان اور دیگر افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔