سوات کے مختلف علاقوں میں 3.4 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

جمعرات 12 جون 2014 12:14

سوات کے مختلف علاقوں میں 3.4 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12جون 2014ء) شانگلہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم اس سے کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

شانگلہ سمیت سوات کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں اور تجارتی مراکز سے باہر نکل آئے، اس موقع پر بعض مقامات پر لوگوں نے گھروں اور مساجد سے اذان بھی دیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی، اس کا مرکز پتن کا جنوب مغربی علاقے میں 31 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔

واضح رہے کہ ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ سوات سمیت خیبر پختونخوا کے بعض علاقے فالٹ لائنز پر ہیں جس کی وجہ سے یہاں زلزلے کا خدشہ زیادہ رہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :