ایئر پورٹ حملے کا منصوبہ کراچی سے باہر بنا، موبائل فون کا اہم ڈیٹا مل گیا

جمعرات 12 جون 2014 12:05

ایئر پورٹ حملے کا منصوبہ کراچی سے باہر بنا، موبائل فون کا اہم ڈیٹا مل ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12جون 2014ء) ایئرپورٹ پر حملے کا منصوبہ کراچی سے باہر بنایا گیا،جائے وقوع سے ملنے والے موبائل فونز میں سے موبائل فون اورسم کارڈ کے ذریعے اہم معلومات حاصل ہوئیں،دہشت گرد کئی روز تک لڑنے کی نیت سے آئے تھے ۔ اعلیٰ پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ پر حملے کامنصوبہ کراچی سے باہر دیگر شہروں میں بنایا گیالیکن اس بات کی مکمل تحقیقات کی جائے گی کہ حملہ آور اورحملے میں استعمال ہونے والااسلحہ کہاں سے اورکیسے آیا،ملزمان نے 2اطراف سے حملہ کیااور انھیں رن ے وے تک پہنچنے میں ایک منٹ سے بھی کم وقت لگا،حملہ آوروں کو2 گاڑیوں کے ذریعے اتارا گیا اوردونوں گاڑیوں کے ڈرائیور حملہ آوروں کو اتار کر فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

ملزمان ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی وردیوں میں ملبوس اورجاگرز پہنے ہوئے تھے،اس بات کی مکمل تحقیقات کی جائے گی کہ ملزمان نے وردیاں کہاں سے حاصل کیں،رپورٹ میں بتایا گیاکہ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعدادمیں اسلحہ برآمد ہوا جس میں راکٹ لانچر ، کلاشن کوف ، دستی بم اور پٹرول بم شامل ہیں، دوائیں، کھانے پینے کی اشیا اور پانی کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ملزمان کئی روزتک لڑنے کی نیت سے آئے تھے،جائے وقوع سے ملنے والے متعددموبائل فونزمیں سے ایک موبائل فون کے ڈیٹاکے ذریعے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بروقت کارروائی کرکے ملزمان کو چندگھنٹوں میں ہی موت کے گھاٹ اتاردیا گیا،ملزمان غیر ملکی معلوم ہوتے ہیں جن کے نمونے لے کرڈی این اے ٹیسٹ کیلیے اسلام آباد روانہ کردیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :