Live Updates

پشاور،عمران خان کے نام سے گھر گھر مالی امداد کے جعلی فارم فروخت کرنے والارنگے ہاتھوں گرفتار

بدھ 11 جون 2014 23:52

پشاور،عمران خان کے نام سے گھر گھر مالی امداد کے جعلی فارم فروخت کرنے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون۔2014ء) عمران خان کے نام سے سفید ڈھیری میں گھر گھر مالی امداد کے جعلی فارم فروخت کرنے والے کو ایم پی اے فضل الہی نے موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا  ڈی سی پشاور نے فارم وصول ہونے والی رقم اور قبضہ میں لیکر تہکال پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او کو ایف آئی آر درج کرکے مزید انکوائری کا حکم دیدیا تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبا ئی اسمبلی فضل الہی کو علاقہ سفید ڈھیری کے پارٹی صدر خالد خلیل نے اطلاع دی کہ انکے علاقے میں کامران نامی شخص دو خواتین کے ہمراہ عمران خان کے نام سے مالی امداد کے فارم گھر گھر تقسیم کرکے اس کے عوض پیسے وصول کررہے ہیں اطلاع پر ایم پی اے فضل الہی نے مقامی پولیس کی مدد سے تواب گل عرف کامران ولد فقیر محمد سکنہ تہکال کو موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا اور جعلی فارم اور وصول کئے گئے پیسوں سمیت گرفتار کرکے ڈی سی پشاور کے سامنے پیش کردیا گیا ملزم نے اپنا نام کامران بتارہا تھا اور اپنے آپ کو علاقہ سربند کا رہائشی ظاہر کررہا تھا تاہم اس کی جیب سے برآمد ہونے والا شناختی کارڈ میں اس کانام تواب گل اور علاقہ تہکال لکھا ہوا پایا گیا اور ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اپنے آپ کو مقامی این جی او کا مالک ظاہر کیا گیا اور بتایا کہ وہ بلڈ کینسر کے مریضوں کے لئے چندہ اکھٹا کررہا ہے  ڈی سی پشاور نے جعلی فارم وصول کرکے پیسوں کو قبضہ میں لیکر ایس ایچ او تھانہ تہکال کو ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید انکوائری کے احکامات جاری کئے جبکہ متاثرہ لوگوں کو تھانہ تہکال کے ایس ایچ او سے رابطہ کی ہدایت کی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :