اقتدار میں آ کر آئین سے اقلیت کا لفظ ختم کر دیں گے: الطاف حسین
بدھ 11 جون 2014 22:44
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون۔2014ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں روشن خیال معاشرے کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ، اقتدار میں آئے تو آئین میں ترمیم کر کے اقلیت کا لفظ نکال دیں گے۔اے پی ایم ایس او کے چھتیسویں یوم تاسیس پر ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم ہر قسم کے تشدد کے خلاف ہے اور ملک میں امن چاہتی ہے۔
قائداعظم نے کہا تھا تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں ۔(جاری ہے)
ایم کیو ایم اقتدار میں آئی تو آئین میں ترمیم کر کے لفظ اقلیت ختم کر دیں گے ۔ الطاف حسین نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ کارکوں کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے ۔ متحدہ قومی موومنٹ تشدد سے نفرت اور امن سے محبت کرتی ہے ۔ انہیں پہلے بھی جھوٹے مقدمات میں کئی بار گرفتار کیا گیا ۔ اب بھی تمام مقدمات جھوٹے ہیں کارکن ہمت نہ ہاریں ۔ الطاف حسین نے کہا کہ وہ پاکستان میں روشن خیال معاشرے کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ امریکا ، برطانیہ ہو یا پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ ہو وہ ان کا سرکاٹ سکتے ہیں ، جھکا نہیں سکتے ۔ انہوں نے کارکنوں کو یقین دلایا کہ وہ کبھی نہیں جھکیں گے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.