کیتھے پیسفک کی کراچی سروس معطل

بدھ 11 جون 2014 16:49

کیتھے پیسفک کی کراچی سروس معطل

ہانک کانگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جون 2014ء) کیتھے پیسفک ایئر ویز لمیٹڈ نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والی دہشت گردی کے بعد کراچی کے لیے اپنی کچھ فلائیٹس بند کر دیں ہیں۔

(جاری ہے)


بدھ کو ایئرلائن ترجمان کی جانب سے ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ 'ہم صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایئر پورٹ روانہ ہونے سے پہلے اپنی فلائٹ کا اسٹیٹس دیکھ لیں'۔
بنکاک سے کراچی کے لیے پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ اتوار کو جناح ایئرپورٹ اور پھر منگل کو کراچی ایئرپورٹ کے قریب اے ایس ایف اکیڈمی پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے قبول کیے جانے کے بعد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :