حملےکالفظ غلط استعمال ہوا،صرف ایک فائرنگ ہوا،ڈی جی اےایس ایف

منگل 10 جون 2014 16:30

حملےکالفظ غلط استعمال ہوا،صرف ایک فائرنگ ہوا،ڈی جی اےایس ایف

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جون 2014ء) کراچی میں دہشت گردوں کی یلغار جاری ہے جہاں ایئرپورٹ پر حملے کے بعد ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی اکیڈمی اور کیمپ پر دھاوا بول دیا گیا لیکن فورسز نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے امن دشمنوں کے ناپاک ارادے خاک میں ملا دیئے۔
صورت حال پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی اے ایس ایف نے بتایا کہ پوليس اور رينجرز سرچ آپريشن کر رہی ہے، حملہ نہيں ہوا، بس ايک فائر ہوا تھا، حملے کا لفظ غلط استعمال کیا گیا، علاقے ميں سرچ آپريشن جاری ہے۔

ڈی جی اے ایس ایف نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ صورت حال نارمل ہے، حملہ کرنے والے پہلوان گوٹھ کی جانب گئے ہیں، جہاں سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ حملے کی ابھی دھول بیٹھی بھی نہ تھی کہ دہشت گردوں نے پھر یلغار کردی، بارہ بجکر بیس منٹ پر موٹرسائیکل پر سوار دہشت گردوں نے اے ایس ایف اکیڈمی اور کیمپ پر حملہ کردیا۔

(جاری ہے)



پل بھر میں پورا علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا۔ پہلوان گوٹھ کی کچی آبادی کی طرف سے کیا گیا حملہ، اے ایس ایف کے جوانوں نے فوراً بھانپ لیا اور پوزیشنیں سنبھالتے ہوئے دہشتگردوں کی پیش قدمی روکی تو پولیس اور رینجرز سمیت دیگر فورسز کی مدد آگئی۔

اے ایس ایف اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مسلسل فائرنگ سے دہشتگردوں کے ارادے خاک میں مل گئے اور حملہ آور نالے کے راستے بھاگ کر کچی آبادی میں داخل ہوگئے۔

علاقے کی فضائی نگرانی کرتے ہوئے کچی آبادی کو کلیئر کیا گیا۔

حملے کے باعث جناح ٹرمینل پر فلائٹ آپریشن ایک گھنٹے کیلئے معطل کرنا پڑا۔ فورسز کی طرف سے دہشتگردوں کو پسپا کیے جانے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی کا کڑہ پہرہ ہے لیکن ایئرپورٹ آنے جانیوالوں کیلئے اب کوئی خطرہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :