اے ایس ایف پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کا صفایا کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

منگل 10 جون 2014 14:02

اے ایس ایف پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کا صفایا کیا جائے، وزیراعظم کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جون 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے سیکیورٹی فورسز کو ہدایت کی ہے کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا فوری صفایا کیا جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف کو کراچی ایئرپورٹ کی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جارہا ہے جب کہ وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا تعاقب کیا جائے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

دوسری جانب وزیراعظم کی ہدایت کے فوری بعد دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے دستوں نے ایئرپورٹ کے اطراف سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :