کراچی: ائیرپورٹ پر کولڈ اسٹوریج میں پھنسے افراد کی تلاش ، اہل خانہ سراپا احتجاج

پیر 9 جون 2014 00:18

کراچی: ائیرپورٹ پر کولڈ اسٹوریج میں پھنسے افراد کی تلاش ، اہل خانہ سراپا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جون۔2014ء) کراچی ائیر پورٹ پر کولڈ اسٹوریج میں پھنسے سات افراد کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی تلاش کے لئے سراپا احتجاج بن گئے۔ دن بھر احتجاج کے بعد گورنر، وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن متاثرین کی داد رسی کے لئے پہنچ گئے لیکن کولڈ اسٹوریج میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا۔ ایئرپورٹ پر حملے کے دوران کارگو ٹرمینل کے کئی ملازمین نے کولڈ اسٹوریج میں پناہ لے لی۔

(جاری ہے)

کارگو یونین کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں کولڈ اسٹوریج کی دیواریں گر گئیں اور آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد پناہ لینے والے ملازمین کولڈ اسٹوریج میں محصور ہو گئے ۔ کارگو ملازمین کے اہل خانہ کئی گھنٹوں سے کولڈ اسٹوریج کے باہر اپنے پیاروں کے باہر آنے کے منتظر ہیں، امدادی کاموں میں سست روی پر متاثرین نے شدید احتجاج کیا۔ متاثرین کی آہ وبکا میڈیا پر نشر ہونے کے بعد گورنر ، وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر اطلاعات بھی کولڈ اسٹوریج پہنچ گئے اور اعلی حکام کی ہدایت پر لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے بھاری مشینری بھی کولڈ اسٹوریج پہنچا دیا گئی۔ آرمی چیف کی ہدایت پر فوجی دستوں نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :