عبدالرشید غازی قتل کیس ،چالان مرتب، پرویز مشرف بے گناہ قرار

پیر 9 جون 2014 19:35

عبدالرشید غازی قتل کیس ،چالان مرتب، پرویز مشرف بے گناہ قرار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جون۔2014ء) عبدالر شید غازی قتل کیس کے مقدمے کا حتمی چالان مرتب کر لیا گیا ہے، چالان میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پر ویز مشرف کو بے گنا ہ قرار دے دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت عبدالر شید غازی قتل کیس میں جمع کروائے گئے حتمی چالان میں اس سے قبل جمع کر وائے گئے عبوری چالان کو مدنظرر کھتے ہوئے پر ویز مشرف کا نام دو نمبر خانے میں شامل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے چالان میں مو قف اختیا ر کیا ہے کہ عبدالرشید غازی قتل کیس میں ملزم پر ویز مشرف کے خلاف کو ئی ٹھوس ثبوت نہیں ملے ہیں لہذا اب یہ عدالت پر منحصر ہے کہ وہ انہیں سزا دے یا باعزت بری کر دے ۔دوسری جانب شہداءفاﺅنڈیشن نے اس چالان کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ چالان سے پولیس کے غیر ذمہ درانہ رویے کا اظہار ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :