کراچی ایئرپورٹ حملہ، 15سے20پروازیں متاثرہوئیں، ترجمان پی آئی اے

پیر 9 جون 2014 13:34

کراچی ایئرپورٹ حملہ، 15سے20پروازیں متاثرہوئیں، ترجمان پی آئی اے

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جون 2014ء) ترجمان پی آئی اے مشہود تاجورنے کہاہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد 15سے20پروازیں متاثرہوئی۔سیکیورٹی کلیرنس کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے مشہود تاجور نے کہا کہ سول ایویشن حکام نے دوپہر12بجے تک کراچی ایئرپورٹ پر کلیرنس آپریشن جاری رہنے کابتایاہے۔ایئرپورٹ پرحملے کے بعد پی آئی اے کی لاہور،اسلام آباد اور پشاور سمیت 15سے20غیر ملکی پروازوں کو کراچی آنے سے روک لیاگیا۔انھوں نے کہا کہ مسافرایئرپورٹ آنے سے پہلے فلائٹ انکوائری سے ضرور رابطہ کریں اور پھر ایئرپورٹ آئیں۔

متعلقہ عنوان :