تفتان میں زائرین کی بس پر فائرنگ ،دستی بموں سے حملہ،25افراد جاں بحق،متعدد زخمی

اتوار 8 جون 2014 01:05

تفتان میں زائرین کی بس پر فائرنگ ،دستی بموں سے حملہ،25افراد جاں بحق،متعدد ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون۔2014ء) تفتان کے علاقے میں بس پر فائرنگ،دستی بم حملے سے 25افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہو گئے ،مجلس وحدت المسلمین ،تحفط عزاداری کونسل،علامہ ساجد نقوی نے واقعہ کی مذمت کی ہے ،حملے کی ذمہ داری جیش الاسلام نامی گروپ نے قبول کر لی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتان کے علاقے میں ہوٹل میں کھڑی بس پر اسوقت نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا جب زائرین بس سے اتر کر ہوٹل جا رہے تھے۔

مسلح حملہ آوروں نے بس پر15منٹ مسلسل فائرنگ کی اور2دستی بم بھی پھینکے جس کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہونے ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے ہوٹل کے اندر گھس گئے۔اطلاع ملنے اور فائرنگ اور دستی بموں کی آوازیں سن کر لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ہوٹل کی عمارت کو گھرے میں لے لیا ، لیویز اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان کئی گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور ہلاک ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جائے جبکہ تحفظ عزاداری کونسل نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے مجلس وحدت المسلمین نے بھی زائرین کی بس پر حملے کو قابل مذمت قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کالعدم جماعتوں کے خلاف کارروائی کرے ۔

متعلقہ عنوان :