Live Updates

تحریک انصاف کا انتخابی دھاندلیوں کے خلاف آخری بار عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ ، عمران خان نے حامد خان کو درخواستوں کی تیاری کی ذمہ داری سونپ دی

اتوار 8 جون 2014 19:48

تحریک انصاف کا انتخابی دھاندلیوں کے خلاف آخری بار عدالتوں کا دروازہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی دھاندلیوں کے خلاف آخری بار عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حامد خان کو درخواستوں کی تیاری کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف عدلیہ سے رجوع کرنے اور انصاف نہ ملنے کی صورت میں ملک بھر میں احتجاجی تحریک کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف چار حلقوں میں انگھوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کرانے کے لئے سپریم کورٹ اور الیشن کمیشن آف پاکستان میں درخواستیں دائر کرے گی اور جو درخواستیں پہلے سے زیر سماعت ہیں ان کی جلد سماعت کے لئے بھی درخواستیں دائر کی جائیں گی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات