وزیر اعظم کا پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر سخت برہمی کا اظہار،متعلقہ وزارت اور اداروں کو پولیو کے خلاف مہم کو مزید موثر بنانے کی ہدایت

اتوار 8 جون 2014 17:53

وزیر اعظم کا پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر سخت برہمی کا اظہار،متعلقہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ وزارت اور اداروں کو پولیو کے خلاف مہم کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ رواں سال ملک میں رجسٹرڈ ہونے والے کیسز کی تعداد74 ہو چکی ہے ۔وزارت صحت کے حکام کے مطابق پولیو لیبارٹری نے چار نئے کیسز کی تصدیق کی ہے ۔

(جاری ہے)

تحصیل بنوں کے علاقے ماما خل کی سڑاھے تین سالہ مدیحہ ،مٹھا خیل کی ڈیڑھ سالہ حلیمہ ،میرانشاہ کے علاقے مچاس کی دو سالہ لائبہ اور دو سالہ الیاس میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان معاملات پر وزیر اعظم نواز شریف نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور اداروں سے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف موثر مہم چلا کر ان کیسز کی تعداد کو بڑھنے سے روکا جائے ۔ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ وزیر اعظم نے متعلقہ وزارت اور صوبوں کو پولیو وائرس کے خلاف موثر مہم کے لئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :