بھارت نے سکھ یاتریوں کو بذریعہ ٹرین پاکستان جانے سے روک دیا

اتوار 8 جون 2014 15:33

بھارت نے سکھ یاتریوں کو بذریعہ ٹرین پاکستان جانے سے روک دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون۔2014ء) بھارت نے ٹرینوں پر سفر کو غیر محفوظ قررادیتے ہوئے درجنوں سکھ یاتریوں کو اٹاری ریلوے اسٹیشن پر ہی روک لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گُرو ارجن دیو جی کی مناسبت سے پاکستان میں ہر سال منعقد ہونے والے مذہبی میلے میں شرکت کے لئے سکھ یاتریوں کو بذریعہ ٹرین بھارت سے پاکستان پہنچنا تھا لیکن بھارتی حکام نے اٹاری ریلوے اسٹیشن پر انھیں خصوصی ٹرین سے اتار دیا اور خالی ٹرین پاکستان بھجوا دی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سکھ یاتریوں کی ٹرین پر دہشتگردی کا خدشہ ہے اس لئے اب وہ پیدل ہی سرحد عبور کریں تاہم بعد ازاں وہ بذریعہ بس لاہور پہنچے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ انھیں پاکستان میں بے پناہ عزت اور احترام دیا جارہا ہے جس پر وہ حکومت اور عوام کے مشکور ہیں ، انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہونے چاہئیں تاکہ سرحد کے دونوں جانب کے عوام کو اس کا فائدہ ہو۔

متعلقہ عنوان :