الطاف حسین کی ضمانت کی شرائط پر کسی قسم کی سفری پابندی عائد نہیں کی گئی ہے ، ایم کیو ایم ،پاسپورٹ کے حصول کے بعد الطاف حسین کا ابھی پاکستان جانے کا کوئی ارادہ نہیں ، مصطفی عزیز آبادی

اتوار 8 جون 2014 14:42

الطاف حسین کی ضمانت کی شرائط پر کسی قسم کی سفری پابندی عائد نہیں کی ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) نے کہا ہے کہ پارٹی کے قائد الطاف حسین کی ضمانت کی شرائط پر کسی قسم کی سفری پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات پارٹی کے ایک رہنما مصطفی عزیز آبادی نے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کے حصول کے بعد الطاف حسین کا پاکستان جانے کا اس وقت کوئی ارادہ نہیں ہے -