الطاف حسین دوبارہ جولائی میں برطانوی پولیس کے سامنے پیش ہونگے

ہفتہ 7 جون 2014 23:10

الطاف حسین دوبارہ جولائی میں برطانوی پولیس کے سامنے پیش ہونگے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جون۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)کے قائد الطاف حسین اب جولائی میں برطانوی پولیس کے سامنے پیش ہوں گے تاہم پیشی کی تاریخ ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔اس دوران تفتیشی عمل جاری رہے گا۔برطانوی پولیس کی ویب سائٹ پر جاری برطانوی پولیس کے بیان میں کہاگیا ہے کہ منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ساٹھ سالہ شخص جولائی تک ضمانت پرہے۔

(جاری ہے)

معاملے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ساٹھ سالہ شخص کو مقررہ تاریخ اور وقت پردوبارہ تھانے آنا ہوگا۔تاہم دوبارہ پیشی کی تاریخ ابھی ظاہر نہیں کی گئی۔ویب سائٹ پرمزید بتایا گیا ہے۔ منی لانڈرنگ کے معاملے میں دو افراد پہلے سے زیر تفتیش ہیں اور وہ ستمبر تک ضمانت پرہیں۔اس سے قبل الطاف حسین چار دن اور تین راتیں برطانوی پولیس کی حراست میں رہے۔اسپتال سے چھٹی کے بعد نو گھنٹے ان سے تھانے میں بھی تفتیش کی گئی۔