بلغاریہ اور ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے 12 پاکستانی کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
ہفتہ 7 جون 2014 16:03
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جون 2014ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بلغاریہ اور ترکی سے ڈی پورٹ کئے گئے 12 پاکستانیوں کو وطن واپسی پر حراست میں لے لیا ہے۔ وطن واپس آنے والے 12 میں سے 7 پاکستانی زمینی راستے سے براستہ ترکی یورپ جانا چاہتے تھے تاہم ترکی میں وہ پکڑے گئے اور قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد انھیں دوبارہ پاکستان بھجوا دیا گیا۔
ڈی پورٹ ہونے والے 5 پاکستانی بلغاریہ میں خصوصی افراد کے لئے منعقدہ کھیلوں کے ایونٹ میں شرکت کے لئے گئے تھے تاہم قومی کھلاڑیوں کی ٹیم جب بلغاریہ پہنچی تو وہ ایونٹ ختم ہوچکا تھا ۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ کھلاڑیوں کے گروپ میں سے صرف ایک ہی کھلاڑی قوت گویائی اور سماعت سے محروم ہے باقی تمام لوگ مکمل طور پر بول اور سن سکتے تھے جس کی وجہ سے انھیں بلغاریہ سے بے دخل کردیا گیا۔(جاری ہے)
دونوں ملکوں سے بے دخل کئے گئے 12 افراد جب بذریعہ ہوائی جہاز کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو ایف آئی اے حکام نے انھیں حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ تحقیقاتی ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد سے تفتیش کے ذریعے انسنای اسمگلنگ کے دھندے میں ملوث افراد تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ ہر سال ہزاروں پاکستانی اپنے بہتر مستقل کی خاطر غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک جانے کی کوشش کرتے ہیں جن میں سے کچھ کو اپنی منزل مل جاتی ہے جبکہ کئی راستے میں درپیش مشکلات کی وجہ سے دم توڑ دیتے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.