کراچی میں مختلف پرتشدد واقعات کے دوران پولیس اہلکار سمیت 6 افراد جاں بحق
ہفتہ 7 جون 2014 16:03
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جون 2014ء) شہر قائد میں حکومتی دعوؤں اور پولیس و رینجرز کی جانب سے دکھائی جانے والی کارکردگیوں کے باوجود ٹارگٹ کلنگ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی یہی وجہ ہے کہ آج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکار سمیت5 افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا۔ مطابق لیاقت آباد میں فاتارگٹ کلرز کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا تاہم وہ طبی امداد کی فراہمی سے پہلے ہی دفم توڑ گیا۔
کورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ لیاری ایکسپریس وے پر ایک ایمبولنس پر فائرنگ سے ڈرائیور کی زندگی کا خاتمہ کردیا گیا جس کی شناخت راحیل کے نام سے ہوئی ہے۔ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایم اے جناح روڈ کے قریب گارڈن ہیڈکوارٹر پولیس لائن سے ڈیوٹی ختم کرکے گھر جانے والے پولیس اہلکار یوسف شمیم کی جان لےلی۔(جاری ہے)
اسٹیل ٹاون موڑ پر نامعلوم افراد نے ایک ٹرک پرفائرنگ کردی جس سےڈرائیور بشیر ہلاک اورکلینر عبیداللہ زخمی ہوگیا،اس کے علاقہ ملیر میں جناح اسکوائر کے قریب بھی نامعلوم شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
دوسری جانب پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں سےلیاری گینگ وار کے 4 ملزمان سمیت 90 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.