توانائی بحران کا خاتمہ اور مضبوط معیشت حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے،پرویز رشید

ہفتہ 7 جون 2014 14:17

توانائی بحران کا خاتمہ اور مضبوط معیشت حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جون 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ توانائی بحران کا خاتمہ اور مضبوط معیشت حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں توانائی کی پیداوار میں اضافے کے لیے دن رات کام جاری ہے ، ٹھوس حکومتی اقدامات کے ثمرات جلد عوام تک پہنچے گے ۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس اور پرامن ماحول کے ساتھ مستحکم معیشت موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں تاکہ عوام جمہوریت کے ثمرات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں، موجودہ حکومت وزیراعظم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت اور وثرن کے تحت کوئلہ، ہائیڈل، گیس اور دیگر ذرائع سے توانائی کی پیداوار کیلئے کام کر رہی ہے تاکہ عوام کو سستی بجلی فراہم کی جا سکے۔

ا انہوں نے کہا کہ نندی پور، بھاشا، داسو، نیلم جہلم اور دیگر منصوبے مستقبل قریب میں مکمل ہو جائیں گے جن سے صارفین کیلئے 24 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کرپشن اور بجلی چوری کے خاتمہ اور بہتر و مو ثر مینجمنٹ کے ذریعے بجلی کی تقسیم کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔