شعیب اختر کی شادی 20 جون کو طے پا گئی، راولپنڈی ایکسپریس کی تردید
ہفتہ 7 جون 2014 13:04
ہری پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جون 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کی شادی 17 سالہ رباب سے 20 جون کو شادی طے پا گئی ہے جب کہ شعیب اختر نے شادی کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر کی شادی ہری پور کی 17 سالہ رباب سے طے پا گئی ہے۔ شعیب اور رباب کے گھر والوں کی ملاقات گزشتہ برس حج کے دوران مدینہ منورہ میں ہوئی تھی اور پھر اس کے بعد سے دونوں خاندانوں کے درمیان رشتے کے حوالے سے بات چیت چل رہی تھی۔
دوسری جانب شعیب اختر نے 20 جون کو اپنی شادی کی تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انھیں افواہ قرار دے دیا ہے۔ ہری پور کے تنولی قبیلے سے تعلق رکھنے والی رباب کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب اور رباب کی رسم حنا کی تقریب 19 جون کو ہو گی جب کہ 20 جون کو بلاول میرج ہال میں ان کی شادی کی تقریب منعقد ہو گی اور پھر 22 جون کو دنیائے کرکٹ کے سب سے فاسٹ بالر کی ولیمے کی تقریب راولپنڈی میں ہوگی۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ رباب نے 15 روز قبل ہی انٹر میڈیٹ سیکنڈ ایئر کا امتحان دیا ہے جب کہ رباب کے قریبی ذرائع کے مطابق اس کی تاریخ پیدائش 1997 کی ہے جس کے مطابق ان کی عمر 17 سال بنتی ہے اور پاکستانی قوانین کے مطابق 18 سال سے کم عمر میں شادی کی اجازت نہیں ہے۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.