ڈیرہ غازیخان،ون وہیلنگ کرتے ہوئے 2موٹر سائیکلوں کے تصادم میں راہگیر سمیت تین افراد جاں بحق ، دو افراد شدید ز خمی

جمعہ 6 جون 2014 23:05

ڈیرہ غازیخان،ون وہیلنگ کرتے ہوئے 2موٹر سائیکلوں کے تصادم میں راہگیر ..

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جون۔2014ء)ون وہیلنگ کرتے ہوئے 2موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجہ میں راہگیر سمیت تین افراد جاں بحق ، جبکہ دو افراد شدید زخمی ، زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ملتان روڈ پر بائی پاس کے نزدیک دو مختلف موٹر سائیکلوں پر 4نوجوان ون وہیلنگ اور تیز رفتاری کا مقابلہ کر رہے تھے کہ مقابلہ کے دوران تیز رفتاری کے باعث آپس میں ایک زور دار دھماکے سے ٹکرائے اور سڑک پر گذرنے والے راہگیر کو کچلتے ہوئے دور جا گرے جس کے نتیجے میں نا معلوم راہگیرموقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ 4موٹر سائیکل سواروں کو شدید زخمی حالت میں ڈیر ہ ہسپتال کے ٹراما سنٹر داخل کرایا گیا جہاں شدید زخمی 2افراد طلعت عباس اور ایک نا معلوم نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ باقی دو زخمیوں اویس لُنڈ اور محسن کو تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیاان کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے تھانہ گدائی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے نعشوں کو ورثاء کے حوالہ کر دیا مرنے والے طلعت عباس کا تعلق بلاک نمبر 49جبکہ زخمی اویس احمد خیابان سرور اور محمد محسن بلاک 31ڈی جی خان کا رہائشی ہے ۔