حکومت کی ایک سال کی کارکردگی صفر ہے،سید خورشید شاہ
جمعہ 6 جون 2014 16:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جون 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ایک سال کی کارکردگی صفر ہے‘ قانون سازی کے حوالے سے اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی جارہی جس کے باعث حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے‘ ایک سال میں حکومت نے کوئی معاشی اہداف حاصل نہیں کئے‘ کرسی اقتدار بھی عجیب شے ہے کہ غریب کی جھونپڑی بھی محل لگتی ہے۔
وزیر خزانہ کی شاگردی کرنا پڑے گی‘ وہ سونے کو پتھر اور پتھر کو سونا بنانے کے ماہر ہیں‘ یقیناً بجٹ تفصیلات کے بعد وہ اپوزیشن کو ناک آؤٹ کردیں گے مگر حکومت نے ایک سل میں اتنا قرضہ اٹھالیا جتنا ہم نے پانچ سال میں بھی نہیں اٹھایا تھا‘ حکومت نے بہت بڑا کشکول اٹھالیا ہے‘ ہمیں دہشت گردی‘ گندم اور توانائی بحران ورثے میں ملے‘ مارشلاؤں نے اس ملک کا بیڑا غرق کردیا‘ نیا پاکستان بنانے والے بھی ہوش کے ناخن لیں ہمیں اسی پاکستان کو بہتر بنانا ہے‘ ملک کا ہر پیدا ہونے والا بچہ 84 ہزار روپے کا مقروض ہے‘ اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران نماز جمعہ کا وقفہ ہوگیا‘ اجلاس پیر کی شام تک ملتوی کردیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.