الطاف حسین کے پاکستان میں آنے کا فیصلہ وزارت خارجہ نے نہیں کرنا ،تسنیم اسلم
جمعہ 6 جون 2014 15:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جون 2014ء) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے پاکستان میں آنے کا فیصلہ وزارت خارجہ نے نہیں کرنا ۔وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق برطانیہ میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر عمران مرزا نے الطاف حسین سے ملاقات کی ہے۔الطاف حسین نے قانونی مدد کے لئے کچھ نہیں کہا ۔اگر کہا گیا تو وزیر اعظم کی ہدایت کی روشنی میں عملدرآمد کرایا جائیگا۔
پاک افغان سرحد پر ہونے والے حملوں کے حوالے سے افغانستان سے بات کی ہے ۔ جمعہ کے روز یہاں دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے تسنیم اسلم نے کہا کہ صدر ممنون حسین 9 سے12 جون تک نائیجریا کا دورہ کریں گے ۔جہاں وہ نائیجیرین ہم منصب سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ پاکستان 35 واں ڈی ایٹ کمیشن کے اجلاس کا انعقاد کررہا ہے جو10 جون کو ہوگا۔
ترجمان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے الطاف حسین سے بدھ کے روز ہمارے قائم مقام ہائی کمشنر نے ملاقات کی ہے اور الطاف حسین کو وزیر اعظم کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔عمران مرزا نے الطاف سے 20 منٹ ملاقات کی۔الطاف حسین نے وزیر اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ الطاف حسین نے ابھی تک کوئی قانونی مدد نہیں مانگی ۔اگر چاہئیں گے تو قانونی مدد کی جائے گی ۔الطاف حسین پر لگائے جانے والے الزامات کا دفتر خارجہ کو علم نہیں ۔ الطاف حسین کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے اجرا کے لئے درکار ڈیٹا پورا نہیں، جب تمام درکار ڈیٹا فراہم کردیا جائے گا تو ان کی درخواست کے لئے بھجوا دی جائیگی تاہم ایم کیو ایم کے قائد کی وطن واپسی سے متعلق وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔ ابھی وہ ہسپتال میں ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ الطاف حسین کے پاکستان آنے کا فیصلہ دفتر خارجہ نے نہیں کرتا ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکراتی عمل بڑھانے کے لئے رابطے میں ہیں۔پاکستان جامع مذاکرات کی بحالی کا خواہاں ہے۔تا کہ تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کئے جا سکیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر حملوں کے معاملے پر پاکستان نے اسلام آباد اور کابل میں معاملہ اٹھایا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.