این اے 154 میں انگوٹھوں کی تصدیق، لاہور ہائیکورٹ کا حکم امتناعی ختم

جمعہ 6 جون 2014 12:22

این اے 154 میں انگوٹھوں کی تصدیق، لاہور ہائیکورٹ کا حکم امتناعی ختم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جون 2014ء) سپریم کورٹ نے این اے 154 لودھراں میں انگوٹھوں کی تصدق کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کا حکم امتناعی ختم کر دیا، عدالت نے الیکشن ٹربیونل کو انتخابی عذرداری کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے حلقہ این اے 154 لودھراں سے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کی۔

این اے 154 سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کو صدیق بلوچ سے شکست ہوئی تھی۔ الیکشن ٹربیونل نے این اے 154 میں انگوٹھوں کی تصدیق کا حکم دیا تھا۔ صدیق بلوچ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے حکم امتناعی لیا۔ سپریم کورٹ نے عدالت عالیہ کا حکم امتناعی ختم کر دیا ہے جبکہ الیکشن ٹربیونل کا حکم بھی برقرار رہے گا۔

(جاری ہے)

عدالت نے الیکشن ٹربیونل کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے این اے 154 لودھراں میں انگوٹھوں کی تصدق کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کا حکم امتناعی ختم کر دیا، عدالت نے الیکشن ٹربیونل کو انتخابی عذرداری کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔



اسلام آباد: (دنیا نیوز) جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے حلقہ این اے 154 لودھراں سے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کی۔ این اے 154 سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کو صدیق بلوچ سے شکست ہوئی تھی۔ الیکشن ٹربیونل نے این اے 154 میں انگوٹھوں کی تصدیق کا حکم دیا تھا۔ صدیق بلوچ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے حکم امتناعی لیا۔ سپریم کورٹ نے عدالت عالیہ کا حکم امتناعی ختم کر دیا ہے جبکہ الیکشن ٹربیونل کا حکم بھی برقرار رہے گا۔ عدالت نے الیکشن ٹربیونل کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم دیا ہے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/224445#sthash.9zy2BiDj.dpuf

متعلقہ عنوان :