متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا انٹرنیشنل سیکرٹریٹ ٹیلیفون، کارکنوں سے دُعاوٴں کی درخواست

جمعرات 5 جون 2014 00:16

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا انٹرنیشنل سیکرٹریٹ ٹیلیفون، ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جون۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پولیس کی حراست سے متحدہ کے انٹرنیشنل سیکرٹریٹ ٹیلیفون کیا ہے ۔ ٹیلی فون پر عہدے داروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکن ، عہدے دار ، عوام میری صحتیابی کیلئے دُعا کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹیلیفون پر ارکان رابطہ کمیٹی ، سیکرٹریٹ میں موجودن ارکان کو اپنی خیریت سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تھوڑی دیر میں مجھے انجیو گرافی کیلئے لے جایا جائے گا ۔ کارکنان و عوام میری جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کریں ۔ مشکل وقت میں اتحاد برقرار رکھیں گے ۔ دانشمندی کے ساتھ پر امن جدوجد جاری رکھیں گے ۔ حق پرستانہ پیغام کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کر تے رہیں گے ۔